مری ،دوران چیکنگ چوری کی گاڑی پکڑی گئی ،تھانے منتقل

مری ،دوران چیکنگ چوری  کی گاڑی پکڑی گئی ،تھانے منتقل

مری(نمائندہ دنیا) ٹریفک پولیس مری کی بروقت کارروائی جھیکا گلی چوک پر تعینات سٹی ٹریفک کے انسپکٹر نے۔۔۔

 دورانِ معمول کی چیکنگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک مشکوک گاڑی کو روک لیا ،چیکنگ کے دوران گاڑی کی نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کارڈ میں تضاد پایا گیا جس پر گاڑی کو فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفصیلی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ گاڑی چوری شدہ تھی جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں