پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام سے متعلق آگاہی واک
راولپنڈی (اے پی پی) پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے نقصانات سے متعلق آگاہی واکس کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔
اس سلسلے میں تھانہ ویسٹریج کے مختلف علاقوں میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک میں ڈی ایس پی کینٹ چوہدری خالد محمود، ایس ایچ او ویسٹریج، انجمن تاجران کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے عوام میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خطرناک اور جان لیوا نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔