ڈی جی ایف آئی کا اسلام ایئر پورٹ کا دورہ ،امیگریشن آپریشنز کا جائزہ
یومیہ 10ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس کی جا رہی ،بریفنگ مسافروں کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،رفعت مختار راجہ کی گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا ،امیگریشن آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ایئرپورٹ پر روزانہ 94بین الاقوامی پروازیں ہینڈل کی جاتی ہیں جبکہ یومیہ 10ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس مکمل کی جا رہی ہے ۔ڈی جی کو بتایا گیا کہ 13 جنوری کو ایک گھنٹے کے دوران ریکارڈ 2,400 مسافروں کی کلیئرنس کی گئی تھی۔ مصروف اوقات میں متعدد پروازوں کی بیک وقت آمد کے باعث عارضی ہجوم کی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔ رفعت مختار راجہ نے مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر مسافروں کے لیے جدید کیو مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور مرحلہ وار ای گیٹس متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ مسافروں کی بہتر رہنمائی کے لیے کیو اسٹاف کی تعیناتی کی جائے گی ۔