قتل کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار
ایف آئی اے نے کارروائی کی ،گرفتار ملزمان میں سیف اللہ اور شاہد محمود شامل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کر لیے ، گرفتار ملزمان میں سیف اللہ اور شاہد محمود شامل ہیں، ترجمان کے مطابق ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے ،ملزم سیف اللہ سال 2017 سے قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھاجبکہ ملزم شاہد 2009 سے فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے ، ترجمان کے مطابق ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔