اسلام آباد ،ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ ،2خطر ناک ملزم گرفتار

اسلام آباد ،ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ ،2خطر ناک ملزم گرفتار

پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائر کھول دیا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی دو ساتھی زخمی ، پولیس اہلکارمحفوظ رہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ سنگجانی کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائر نگ کے تبادلے میں دو خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ پولیس کی جانب سے ناکہ لگائے جانے کے دوران پیش آیا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے چیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے خود کو روکنے کی بجائے فرار کی کوشش کی اور پولیس کے تعاقب کے دوران انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت خود کو بچاتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔شدید فائرنگ کے بعد جب ملزمان کے دو ارکان جنگل نما علاقے میں پولیس کے قابو میں آئے تو وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی پائے گئے ۔ گرفتار ملزمان واجد اور سمیع اللہ شناخت ہوئے ہیں جو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔ گرفتاری کے فوری بعد ان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں، دو موٹر سائیکلیں، 65ہزار روپے نقد رقم اور 3 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں