ذوالفقار چیمہ کی خود نوشت ’’جہد مسلسل‘‘ کی غیر معمو لی پذیرا ئی

 ذوالفقار چیمہ کی خود نوشت ’’جہد مسلسل‘‘ کی غیر معمو لی پذیرا ئی

مصنف کا اعلیٰ کردار اور تحریر کا دل نشین اسلوب مقبولیت کا باعث بن رہا :قارئین کتاب سول و عسکری افسروں، طلبہ ،سی ایس ایس کے امیدواروںمیں بھی مقبول

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سابق آ ئی جی پولیس ، سول سروس کے رول ماڈل ، مصنف ذوالفقار چیمہ کی خود نوشت ’’جہدِمسلسل‘‘ کی غیر معمولی پذیرائی کاسلسلہ جا ری ہے ،مصنف کا اعلیٰ کردار اور تحریر کا دلنشین اسلوب مقبولیت کا باعث بن رہا ہے ۔قارئین کا کہنا ہے کہ مصنف ذوالفقار چیمہ اپنے اعلیٰ کردار ، اصولوں پر جرأت سے ڈٹ جانے ،کسی حکومت کا غیر قانونی حکم نہ ماننے اور ہر حال میں قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھانے کے باعث خواص و عام میں بے حد عزت و احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں،انکی تحریر کے دلنشین اسلوب نے انکی خود نوشت کو بے حد مقبول بنا دیا ہے جسے پولیس کے ہر رینک کے افسر بھی شوق سے پڑھ رہے ہیں،اسکے علاوہ سول اور عسکری افسروں، سی ایس ایس کے امیدواروں، سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ، خواتین اورنوجوانوں میں بھی کتاب جہدِ مسلسل تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جبکہ گھروں میں پہلے پڑھنے کی خواہش کے باعث میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔

ذوالفقار چیمہ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں