اے این ایف کی کارروائیاں ،77لاکھ کی منشیات برآمد
اسلام آباد ،کراچی اور پشاور میں 79.18کلو منشیات پکڑی گئی ، 4ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے چار کارروائیوں میں 77لاکھ روپے سے زائد مالیت کی79.18کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 180گرام وزنی 8کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلئے ، گڈاپ ٹان کراچی کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں کرکٹ بیٹ میں چھپائی گئی ایک کلوگرام چرس برآمد کرلی۔