جڑواں شہروں میں پانی کا بحران شدید،شہری پریشان،ٹینکر والوں کی چاندی
120 ملین گیلن پانی یومیہ ہدف میں سے 70ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ، 50ملین گیلن پانی کے کمی کا سامنا راولپنڈی میں 400ٹیوب ویلز میں سے 67خراب ،127فلٹریشن پلانٹس میں سے 47بند،ٹینکر کی 2 ہزار میں فروخت
اسلام آباد (دنیا نیوز ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 120 ملین گیلن پانی یومیہ ہدف میں سے 70 ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے جبکہ 50 ملین گیلن پانی کے کمی کا سامنا ہے ۔ جڑواں شہروں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہریوں کو 120 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کرنے کا ہدف ، 70 ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے ،جڑواں شہروں کو 50 ملین گیلن پانی کے کمی کا سامنا ہے ،جڑواں شہروں کیلئے چراہ ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے ، منصوبے کی تعمیر سے 28 ملین گیلن یومیہ پانی دستیاب ہوگا، ڈیم سے 14 ملین گیلن پانی اسلام آباد اور 14 ملین راولپنڈی کو فراہم کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 اور جی 14 میں بھی پانی کا بحران،مکینوں کے مطابق ہفتے میں ایک بار سرکاری پانی آتا ہے ،رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹینکرز کا استعمال کرتے ہیں ،پانی کا ٹینکر دو ہزار کا ملتا ہے ، راولپنڈی میں یومیہ 35ملین گیلن پانی کا انحصار ٹیوب ویلز پر شہر کے 400 ٹیوب ویلز میں سے 67 خراب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 127 فلٹریشن پلانٹس میں سے 47 بند، شہری مہنگے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں ۔