اٹک ،بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

اٹک ،بین الصوبائی منشیات سمگلنگ  کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

اٹک(اے پی پی) اٹک خورد پولیس نے کارروائی میں بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلر حضرت عمر اور نعمان سکنائے نوشہرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہائی ایس گاڑی کی باڈی کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 07 کلوگرام سے زائد چرس اور 1100گرام آئس برآمد ہوئی، دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں