چکوال، مسلح ڈاکو گھر میں زبردستی گھس پر اسلحے کی نوک پر شہری کو لو ٹ کر فرار

چکوال، مسلح ڈاکو گھر میں زبردستی گھس  پر اسلحے کی نوک پر شہری کو لو ٹ کر فرار

چکوال(این این آئی)قصبہ رانجھا تھانہ نیلہ کے علاقے میں رات گئے مسلح ڈکیتی واردات تین نامعلوم ملزمان نے گھر۔۔۔

 میں زبردستی گھس پر اسلحے کی نوک پر شہری کو لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ متاثرہ شہری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھگوال میں بطور کلرک فرائض انجام دیتا ہے ۔ واردات کے دوران ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ، ریسیور، گھر کی چابیاں اور سکول کا فراہم کردہ ٹیبلٹ بھی لوٹ لیا گیا۔ تھانہ نیلہ پولیس نے نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں