کھیوڑہ بجلی کے پول کا تنازع طول پکڑ گیا ،شہریوں کا احتجاج ،5گرفتار
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا)پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال، محلہ آزاد پورہ میں واپڈا اور عوام کے درمیان بجلی کا پول نہ لگانے کا تنازع طول پکڑ گیا ۔۔۔
جس کے باعث تین روز تک بجلی کی بندش رہی مسجد اور گھروں میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو گئی جس پر اہلِ محلہ نے احتجاجاً سڑک بلاک کر دی ، پولیس کی مداخلت پر مظاہرین نے روڈ کھول دیا ،تاہم تھانے پہنچنے پر ان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، واپڈا اہلکاروں سے مزاحمت اور غیر قانونی طور پر سڑک بلاک کرنے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔