دریائے سندھ میں 17سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب گیا
حضرو (اے پی پی) ضلع اٹک میں دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر 17سالہ اسماعیل دریا کنارے نہا رہا تھا۔۔۔
کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم اور ایمبولینس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔