پاکستان میں 40 فیصد بچے نشوونما کی کمی کا شکار
پشاور (اے پی پی)ماہرینِ پالیسی، ماہرینِ زراعت اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی۔۔۔
بظاہر وافر دستیابی کے باوجود غذائیت کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں 40 فیصد سے زیادہ نشوونما کی کمی جبکہ خواتین میں خون کی کمی اور غذائی عدم تحفظ کی بلند شرح سنگین چیلنج بن چکی ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ قومی غذائی پالیسی کو صرف کیلوریز پر مبنی نظام سے نکال کر غذائیت پر مرکوز، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور پائیدار خوراکی نظام میں تبدیل کیا جائے ۔