اٹک میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنیکی تیاریاں

اٹک میں بھی الیکٹرک بس سروس  شروع کرنیکی تیاریاں

اٹک (آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں عوام کو جدید اور ماحول دوست۔۔۔

 سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بس سروس کے آغاز کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، چیف آفیسر بلدیہ اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مجوزہ الیکٹرک بس سروس کے روٹس اور بس سٹاپس کا تفصیلی معائنہ کیا،دورے کے دوران افسران نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا اورضروری ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں