آرڈی اے ،کثیر المنزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کا کام جاری
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر خٹک کی ہدایات پر پلاٹ نمبر 13-A میو روڈ (راشد منہاس شہید روڈ) پر کثیر المنزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے۔۔۔
اور جلد مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے ۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 150 ملین روپے تخمینہ ہے ۔ تعمیراتی کام جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق منصوبے میں ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ پائلنگ، رافٹ فاؤنڈیشن، موجودہ کھلے نالے کی چینلائزیشن، بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت کی تعمیر، لفٹ کی تنصیب اور فنشنگ کے کام شامل ہیں۔