پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی زیر نگرانی چلنے والے فلاحی منصوبے ’’پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری‘۔۔۔
‘ کے ہزاروں ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر راولپنڈی کے 850 ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ، جنوری سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے متاثرہ ملازمین کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ۔