یومِ پاکستان پر قوم کا یکجہتی، حب الوطنی اور تجدید عہد کا عزم

یومِ پاکستان پر قوم کا یکجہتی، حب الوطنی اور تجدید عہد کا عزم

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ) یومِ پاکستان تجدیدِ عہدِ وفا کا سنہرا دن، قوم نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کر دیا۔۔۔

 23مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد اور ایک آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کی یاد تازہ کرتا ہے ، جب قراردادِ پاکستان کے ذریعے ایک علیحدہ مملکت کی بنیاد رکھی گئی۔ملک بھر میں اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وطن سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ایک خصوصی پرومو میں شہریوں نے پاکستان کے دفاع، استحکام اور ترقی کیلئے اپنے عزم کو دہرایا اور یہ عہد کیا کہ وہ پاکستان کو ہر میدان میں ترقی اور کامیابی کی بلندیاں تک پہنچائیں گے ۔پرومو میں طلبہ، خواتین اور مردوں کو وطن سے اپنی وابستگی اور تحریکِ پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یومِ پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ قوم متحد ہو کر اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں