پمز، برن سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عبدالخالق کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تھانہ کراچی کمپنی میں پمز کے برن سنٹر کے انچارج ڈاکٹر عبدالخالق کے خلاف اپنے ۔۔۔
ماتحت ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی اسلام آباد سیشن کورٹ کے حکم پر عمل میں لاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالخالق اور دیگر عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ زیرِ تربیت ڈاکٹر محمد ابراہیم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انہیں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے بھی روکا۔