ملک بھر میں 3 مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری
لاہور، اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 3 مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔ ۔۔۔
مری اور گلیات میں مطلع ابرآلود رہنے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، کرم، وزیرستان، پاڑاچنارمیں چند مقامات پرہلکی بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 روز تک درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اسلام آباد، گردونواح اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ایل نینو اور درجہ حرارت میں اضافے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی،رات 2 بجے درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی خبریں من گھڑت ہیں ،ہیٹ برسٹ اور سانس لینے میں دشواری سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔