اسلام آبادہائیکورٹ:عدالتی حکم پر پٹیشنر کا نام انٹرپول لسٹ سے حذف

اسلام آبادہائیکورٹ:عدالتی حکم پر پٹیشنر کا نام انٹرپول لسٹ سے حذف

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ سال پہلے مقدمہ سے بری ہونے کے باوجود انٹرپول ریڈ نوٹس میں نام کے خلاف کیس ۔۔۔

 میں درخواست گزار قیصر سہیل کی توہینِ عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے توہین عدالت درخواست پرتین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،جس میں کہاگیا ہے کہ پٹیشنر قیصر سہیل کا نام انٹرپول واچ لسٹ سے نکال دیئے جانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،عدالتی حکم پر پٹیشنر کا نام انٹرپول لسٹ سے حذف کرنا عدالتی حکم کی تعمیل ہے۔ ،نام نکالے جانے کے بعد توہینِ عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں