اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 1100گرام چرس، 1009گرام آئس، 45بوتلیں شراب برآمد
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، سنگین جرائم میں ملوث 6اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مختلف تھانہ جات کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1100گرام چرس، 1009گرام آئس، 45بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 4عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔