گینگ کے تین خطرناک ارکان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ گولڑہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران ایک منظم اور متحرک گینگ کے تین خطرناک ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔
گرفتار ملزمان شاپ رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکلز، متعدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔