ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کاپیرمحل میں جلوس و مجالس روٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کاپیرمحل  میں جلوس و مجالس روٹس کا دورہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ اورڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی اور ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ پیرمحل میں جلوسوں و مجالس کے روٹس کا دورہ کیا اور فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی، صفائی ، ٹریفک مینجمنٹ، روشنی ، ہنگامی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، بھائی چارے کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں