محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

 محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی  امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

راولپنڈی (اے پی پی) ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے محرم الحرام کے انتظامات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔۔

جس میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز، ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران، امام بارگاہوں کے متولیان اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹس اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی تاکہ سکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں