مویشی چوری کی واردات کا معاملہ حل سابقہ ملازم سے 7مویشی برآمد

مویشی چوری کی واردات کا معاملہ حل  سابقہ ملازم سے 7مویشی برآمد

راولپنڈی(اے پی پی)ویسٹریج پولیس نے عیدالاضحی سے قبل مویشی چوری کی واردات کا کامیاب سراغ لگاتے ہوئے سابقہ ملازم کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 4 بکرے اور 3 بکریاں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مویشی چوری کیے اور فرار ہوگیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے پیشہ وارانہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر سابقہ ملازم کو شاملِ تفتیش کیا تو اس نے واردات کا اعتراف کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں