چکوال مدرسہ سے لاپتہ ہونیوالا طالب علم تاحال نہ مل سکا
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا)چکوال مدرسہ سے لاپتہ ہونے والے طالب علم کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
15 سالہ محمد علیان جو حنفیہ رضویہ مدرسہ چکوال میں زیر تعلیم تھا 3 جون کی شام گاؤں کپڑے بھجوانے کے لیے مدرسہ سے نکلا لیکن اس کے بعد وہ مدرسہ واپس گیا اور نہ ہی گھر پہنچا۔ اس کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔