ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کا ماتحت عدالتوں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ
مردان (نما ئندہ دنیا)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان اشفاق تاج کا ماتحت عدالتوں کا دورہ، سائلین کو فراہم سہولیات کا جائزہ۔۔۔
انہوں نے ماتحت عدالتوں، مال خانہ، کمپیوٹر سیکشن اور ریکارڈ روم کا معائنہ کیا اور وہاں جاری انتظامی و دفتری امور کا جائزہ لیا۔ سائلین سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔