آئی ایم سی کیلئے بیسٹ یوز آف اے آئی اِن کانٹینٹ کری ایشن کا ایوارڈ

 آئی ایم سی کیلئے بیسٹ یوز آف اے آئی اِن کانٹینٹ کری ایشن کا ایوارڈ

پاکستان کی پہلی آٹوموٹیو کمپنی جسے روڈ سیفٹی سے متعلق مواد پر ایوارڈ سے نوازا گیا

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز (PDA) 2026میں اپنی روڈ سیفٹی آگاہی مہم ‘‘ایک پل کی لاپرواہی’’ کے لیے ‘‘بیسٹ یوز آف اے آئی اِن کانٹینٹ کری ایشن’’ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔یہ کامیابی ایک تاریخی سنگِ میل ہے کیونکہ آئی ایم سی پاکستان کی پہلی آٹوموٹیو کمپنی بن گئی ہے جسے روڈ سیفٹی سے متعلق مواد پر ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں اے آئی کے ذریعے تیار کردہ ایوارڈ یافتہ مہم تخلیق کرنے والی بھی یہ پہلی آٹوموٹیو کمپنی ہے ۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا \"آئی ایم سی میں ہمارا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی کو مثبت اور بامعنی اثرات پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ۔ ‘ایک پل کی لاپرواہی’ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ جدت اور تخلیقی صلاحیتیں کس طرح مل کر روڈ سیفٹی جیسے اہم سماجی مسئلے سے نمٹنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں