راولپنڈی بورڈ ، کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی و مارکنگ مراکز کا دورہ

 راولپنڈی بورڈ ، کنٹرولر امتحانات کا  مختلف امتحانی و مارکنگ مراکز کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے چیئرمین و کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی متحرک قیادت میں امتحانی مراکز میں نظم و ضبط، شفافیت اور مثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ طلبہ کو منصفانہ اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اسی سلسلے میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے ضلع چکوال میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول سہال، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن چکوال کے سینٹر اے اور بی کا معائنہ کیا۔علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول سہال میں قائم پریکٹیکل لیب اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن چکوال کے مارکنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں