راولپنڈی ،منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 5گرفتار
راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور بڑی مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کی۔ روات پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ صدر واہ پولیس نے ایک شخص سے 10 لیٹر شراب جبکہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم سے 6 لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔