واقعہ کربلا تاریخ کا درخشاں ،ناقابلِ فراموش باب ،سیدال خان

واقعہ کربلا تاریخ کا درخشاں ،ناقابلِ فراموش باب ،سیدال خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا تاریخِ اسلام کا ایک درخشاں اور ناقابلِ فراموش باب ہے جو حق، استقامت، صبر اور۔۔۔

 ایثار کی عظیم ترین مثال پیش کرتا ہے ۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی بے مثال قربانی نے انسانیت کو یہ درس دیا کہ حق و صداقت اور اصولوں کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر پیغام ہے جو ہر دور کے انسان کو ظلم، جبر، ناانصافی اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور عزم عطا کرتا ہے ۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی طرزِ عمل میں دیانت، انصاف، برداشت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانے کی تلقین کرتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں