راولپنڈی ،سگے بھائی کو قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار
آر اے بازار میں ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ آر اے بازار پولیس نے سگے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔