جی نائن مرکز ، پلازہ کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ،نقصان نہیں ہوا

جی نائن مرکز ، پلازہ کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ،نقصان نہیں ہوا

سی ڈی اے ایمرجنسی سروس نے آگ پر قابو پالیا ،وجوہات اور نقصانات کا تخمینہ لگانا باقی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے ایمرجنسی سروس جی-9 مرکز اسلام آباد میں واقع ایک کمرشل عمارت کے تہہ خانے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ پر مؤثر انداز میں فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔واقعہ کی اطلاع 1453 گھنٹے پر موصول ہوئی، جس پر کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے 1500 گھنٹے پر پہلی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچا دی اور بلا تاخیر آپریشن کا آغاز کر دیا۔صورتحال کے پیش نظر 4 فائر ٹینڈرز، 5 واٹر باؤزرز، 1 ریسکیو وین، 3 ایمبولینسز اور 50 سے زائد تربیت یافتہ فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکاروں اور آپریشنل سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے ۔ آتشزدگی کی وجوہات اور نقصانات کا تعین مکمل طور پر آگ بجھنے اور متعلقہ اداروں کی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔کیپیٹل ایمرجنسی سروس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور آپریشن مکمل ہونے تک ریسکیو کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں