اسلام آباد،15اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد،15اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار

سیکر ٹریٹ، شالیمار، گولڑہ، سنگجانی ، تھانہ کھنہ، ہمک میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 15 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سیکر ٹریٹ، تھانہ شالیمار،تھانہ گولڑہ، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک،تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1300گرام چرس،2230 گرام آئس،دوخنجر،ایک گن اور مختلف بور کے 11 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں