ڈیجیٹل تعلیم کیلئے ایچ ای سی کا کردار قابل ستائش ،رانا مشہود

ڈیجیٹل تعلیم کیلئے ایچ ای سی کا کردار قابل ستائش ،رانا مشہود

سمارٹ کلاس روم کا دورہ ،اے سی ٹی اے آئی کے تحت اے آئی کورس کے شرکا سے مکالمہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سمارٹ کلاس روم کا دورہ کیا اور اے سی ٹی-اے آئی کے تحت مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کے آن لائن مختصر کورس میں داخل طلبہ سے ورچوئل مکالمہ کیا۔ اس دورے کے بعد ایچ ای سی حکام سے ملاقات ہوئی جس میں پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ اور صنعت سے روابط مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا مشہود نے کہا کہ اے سی ٹی-اے آئی اقدام تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستانی نوجوانوں کو مواقع کے لیے تیار کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے ۔ پاکستان کا پہلا یکساں مصنوعی ذہانت کا نصاب تیار کرنے کا کام جاری ہے اور آئندہ بیچز میں مصنوعی ذہانت کی تازہ ترین پیش رفت کو شامل رکھا جائے گا۔بعد ازاں ہونے واے اجلاس میں پروگرام کے اگلے مرحلے اور مضبوط مصنوعی ذہانت ٹیلنٹ پائپ لائن کی تعمیر کی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ انہوں نے سمارٹ کلاس روم نیٹ ورک کے ذریعے اس اقدام کے نفاذ میں ایچ ای سی کے کردار کو سراہا اور معیاری ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی بڑھانے کی کمیشن کی کوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں