دیر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر تعمیر کرنیکی منظوری
چکدرہ انٹرچینج سے بارون دیر لوئر تک تعمیر کی جائیگی،69ارب روپے لاگت آئیگی دیرموٹر وے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور (اے پی پی)وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیر موٹر وے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر تعمیر کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلٰی نے موٹر وے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائنز وضع کرنے اور منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک میں ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ دیر موٹر وے سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 29 کلومیٹر طویل دیر موٹر وے چکدرہ انٹرچینج سے بارون دیر لوئر تک تعمیر کی جائے گی۔ دیر موٹر وے منصوبے کا تخمینہ 69 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments