شہدا کے ورثاکے جائز مطالبات پر عملدرآمد ہوگا، بخت محمد کاکڑ

 شہدا کے ورثاکے جائز مطالبات پر عملدرآمد ہوگا، بخت محمد کاکڑ

شہدا کے اہلخانہ کا احترام اور کفالت بلوچستان حکومت کی اولین ذمہ داری،جرگہ سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات سے امن، مفاہمت اور باہمی اعتماد کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی مدبرانہ قیادت اور مفاہمتی حکمت عملی کے باعث شہدائے زیارت کے لواحقین کے ساتھ ایک باوقار تحریری معاہدہ طے پایا جو عوامی اعتماد کی بحالی، قانون کی بالادستی اور شہدا کے اہل خانہ سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہدا کے لواحقین کے تمام جائز مطالبات پر مروجہ پالیسی کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے گی اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کا احترام، کفالت اور فلاح حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...