بلوچستان ،مذاکرات اور قومی یکجہتی کی ضرورت ،مظلوم عوامی تحریک

بلوچستان ،مذاکرات اور قومی یکجہتی کی ضرورت ،مظلوم عوامی تحریک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ زیارت میں پیش آنے والے مبینہ ناروا سلوک۔۔۔

، ان کے ذاتی محافظوں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، گرفتار کارکنوں اور محافظوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مرکزی ترجمان اسد اللہ خان حقانی، راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی صدر ندیم جاوید عرف نومی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں امن، مذاکرات اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...