ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ، 5گرفتار ،اسلحہ،گولہ بارود برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران مختلف علاقوں سے ۔۔۔
پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ وارث خان، سول لائنز، آر اے بازار، گوجر خان اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments