کمرشل مارکیٹ منصوبہ کو ہر صورت 20روز میں مکمل کرنیکی ہدایت

کمرشل مارکیٹ منصوبہ کو ہر صورت 20روز میں مکمل کرنیکی ہدایت

فائونٹینز کی تنصیب و بحالی، عمارتوں کی فساڈ امپروومنٹ، سیوریج نظام کو بہتر کیا جائے ،کمشنر

راولپنڈی (اے پی پی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں، ان کی پیش رفت، درپیش مسائل اور مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں راولپنڈی کے کمرشل مارکیٹ بیوٹیفیکیشن منصوبے پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کمرشل مارکیٹ منصوبے کو ہر صورت آئندہ 20 روز کے اندر مکمل کیا جائے اور منصوبے کے تمام باقی ماندہ کاموں کو مقررہ مدت میں اعلی معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائونٹینز کی تنصیب و بحالی، عمارتوں کی فساڈ امپروومنٹ، سیوریج نظام کی مکمل بہتری، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور ڈکٹس کی تعمیر کا کام فوری رفتار سے مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید، خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...