عوامی شکایات پر تھانہ پھگواڑی کا پورا عملہ تبدیل

عوامی شکایات پر تھانہ  پھگواڑی کا پورا عملہ تبدیل

مری(نمائندہ دنیا)عوامی شکایات اور مبینہ بھتہ خوری پر ڈی پی او مری کا بڑا ایکشن، تھانہ پھگواڑی کا پورا عملہ تبدیل،راولپنڈی سے۔۔۔

 آزاد کشمیر جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ سے مبینہ بھتہ وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری رضا تنویر نے فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھگواڑی کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو تبدیل کر دیا ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے آر ایم کے روڈ اور بھوربن روڈ پر تعینات بعض پولیس اہلکاروں کے خلاف شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کی جانب سے مختلف نوعیت کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...