مری ،پانی کے تنازع پر خاتون پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی
مری(نمائندہ دنیا)پانی کے تنازع پر خاتون پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی، ملزم گرفتار ضلع مری کے علاقے لوئر دیول میں پانی کے ۔۔۔
تنازع پر ایک خاتون پر مبینہ طور پر خنجر سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے تھانہ پھگواڑی میں درج ایف آئی آر کے مطابق زخمی خاتون نبیلہ نثار اپنے گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں ملزم اشتہاج ولد ریاض سکنہ لوئر دیول جو مبینہ طور پر خنجر سے مسلح تھا نے ان پر حملہ کر دیا ملزم کے خنجر کے پے درپے وار سے خاتون کے بازو ہاتھ اور انگلیاں شدید زخمی ہو گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments