اسلام آباد، 2مشکوک افراد، 21موٹرسائیکل تھانے بند

اسلام آباد، 2مشکوک افراد، 21موٹرسائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز، 624افراد، 291گھروں، 278موٹرسائیکلوں، 87گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 624افراد، 291گھروں، 37دکانیں، 13ہوٹل، 278موٹر سائیکلوں اور 87گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 21موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...