اسلام آباد پولیس کا سمر کیمپ کامیابی سے جاری، 800سے زائد بچوں کی شرکت
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام سمر کیمپ 2026کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک 800سے۔۔۔
زائد بچے شرکت کر چکے ہیں، جبکہ کیمپ کا مقصد بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، مثبت طرز زندگی کے فروغ اور کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرک پولیسنگ وژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ سمر کیمپ میں بچوں کو محفوظ، صحت مند اور مثبت ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments