عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے :چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 19 جولائی کشمیری عوام کی پاکستان سے گہری وابستگی،مشترکہ تاریخ، مذہبی و ثقافتی رشتوںاور حقِ خودارادیت کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔۔۔
، یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ایک بین الاقوامی تنازع ہے ، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل خطے میں دیرپا امن کے لئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments