ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان زرعی ترقی کیلئے سنگِ میل ،افتخار سہو

ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان زرعی ترقی کیلئے سنگِ میل ،افتخار سہو

17لاکھ 50ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی سے 400منی ڈیمز کی تعمیر کا عمل جاری

راولپنڈی، مری (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ دنیا) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور 7 ارب روپے کی لاگت سے جاری پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان خطہ میں زرعی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 17 لاکھ 50 ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی سے 400 منی ڈیمز کی تعمیر کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 70 فیصد سبسڈی پر لفٹ اریگیشن سسٹمز کی تنصیب کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 4500 ایکڑ رقبے کی بذریعہ بلڈوزر اصلاح کا ہدف بروقت حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار 32 لاکھ 90 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی پر خطہ پوٹھوہار میں ادرک کی کاشت کرائی جا رہی ہے ۔  ادھرسیکرٹری زراعت نے ضلع مری کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر انہیں ضلع میں محکمہ زراعت کی مجموعی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات موسمی حالات کے تناظر میں زرعی سرگرمیوں اور محکمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...