راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،چھ ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس، آئس اور شراب برآمد کر لی۔
اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق جاتلی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 580 گرام چرس برآمد کی۔ چکلالہ پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے کر 120 گرام آئس برآمد کی۔ اسی طرح ویسٹریج پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 47 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments