اسلام آباد ،سرچ آپریشنز،38جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،سرچ آپریشنز،38جرائم پیشہ افراد گرفتار

مختلف مقامات، رہائشی علاقوں، کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے 402 افراد کی جانچ پڑتال کی جس میں سے 38افراد کو حراست میں لے کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ،پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے ، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران مختلف مقامات، رہائشی علاقوں، کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی۔ کارروائیوں میں مقامی پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...