10لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے متاثر ہو نے کا خدشہ
چینی کمپنی سے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے علاج سے متعلق (B2B)معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال سے چینی کمپنی ہواہوائی ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔ ہیماٹولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید ایس حامد، کلینیکل ریسرچ ماہر سید منور علی، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ اسلم غوری چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ ڈاکٹر عبید ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ہیپاٹائیٹس ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے علاج سے متعلق (B2B)معاہدے پر کامیابی سے دستخط کیے گئے۔
وزیر صحت نے کہا کہ معاہدہ پاکستان میں جدید اور مقامی سطح پر علاج کی دستیابی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، پاکستان اور چین کے درمیان یہ تاریخی تعاون ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے مریضوں کیلئے جدید علاج کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق پاکستان میں اندازاً دس لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اقدام ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے مریضوں کو جدید اور مؤثر علاج تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، پاکستان کے دواسازی کے شعبے میں استعداد کار اور بین الاقوامی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments