مقدمہ قتل میں نامزد 2 ملزمان کو موت کی سزا
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ قتل میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے۔
عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے مقدمہ کے تیسرے ملزم کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے عثمان، حیدر علی اور آفتاب کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے دسمبر 2023 میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments